Posts

Showing posts from July, 2021

رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل امیت دوندار نے ملاقات کی

Image
  رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل امیت دوندار نے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف نے معزز مہمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ترکی کے ساتھ تاریخی بردارانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ پاکستان کے گہرے ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں ۔ ملاقات میں فریقین میں تربیت ، انسداد دہشت گردی کے شعبوں سمیت باہمی فوجی تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا۔معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے بھی پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ اس سے پہلے ترک بری فوج کےکمانڈر جنرل کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی ۔
  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دماغی صحت سے متعلق مسائل کے حل کے لئے موثر ، قابل عمل لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے، ماضی میں دماغی صحت کی اہمیت کو نظرانداز کیا گیا ، خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے۔ پیر کو ایوان صدر میڈیا ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر عارف علوی کو سربراہ ٹاسک فورس برائے دماغی صحت عندلیب عباس نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےصدر مملکت نے کہا کہ دماغی صحت سے متعلق مسائل کےحل کے لئےموثر ، قابل عمل لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں ذہنی صحت سے متعلق سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ٹیلی ہیلتھ سنٹرز قائم کیے جائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ماضی میں دماغی صحت کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ، خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے، ماہرین نفسیات، میڈیا اور اساتذہ کی مدد سے لوگوں اور طلباء کو نفسیاتی صحت پر رہنمائی دینے کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی وضع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دماغی صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ انسانی وسائل کی تربیت ، خصوصی خدمات فراہم کرنے کی ضرورت ہے اجلاس میں میڈیا کے ذریعہ لوگوں میں ذہنی صحت سے متعلق امور پر شعور پیدا کرنے کی

وفاقی وزیراسد عمر کی صدارت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس

Image
  وفاقی وزیراسد عمر کی صدارت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس۔ریسٹورنٹس، شادی ہال، ٹرانسپورٹ،مارکیٹس اور دیگر شعبوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پرشدید تشویش کا اظہار۔ایس او پیز پرعملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ ملک میں کورونا سےمزید 19 افراد جاں بحق۔۔۔ایک ہزار347نئے کیس رپورٹ۔۔۔مثبت کیسز کی شرح دواعشاریہ نو سات فیصد ریکارڈکی گئی

رفاعی ادارے سندس فاؤنڈیشن کے تحت تقریب کا اہتمام

Image
  رفاعی ادارے سندس فاؤنڈیشن کے تحت تقریب کا اہتمام.وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا تقریب سے خطاب.دکھی انسانیت کی خدمت میں سندس فاؤنڈیشن کا کام قابل تعریف ہے. خون کی بیماری تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے سند س فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے.خوشی ہے کہ فنکار برادری بھی دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے.

گوادر سمیت بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر وزیراعظم کے شکرگزار ہیں.

Image
  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا تقریب سے خطاب.گوادر سمیت بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر وزیراعظم کے شکرگزار ہیں.گوادر سمیت بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر وزیراعظم کے شکرگزار ہیں.سی پیک منصوبے بلوچستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں. سی پیک منصوبوں کی بدولت گوادر سمیت بلوچستان میں ترقیاتی انقلاب آئے گا.بلوچستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ متعدد ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے.گوادر میں ٹیکنیکل کالجز اور پہلی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے. سی پیک منصوبے کے تحت مغربی روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے.صوبائی بجٹ میں گوادر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے13ارب روپے مختص کئے گئے ہیں.ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی لائے گی.

Forigen Minister

Image
  زیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں. حکومت انہیں ووٹ کا حق دینا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن اس میں رکاوٹ بن رہی ہے. ملتان میں اپنے حلقہ انتحاب کے دورے کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقاتوں اور استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہاں ہے. فغانستان میں قیام امن کی زمہ داری افغان قیادت پر ہے خدانخواستہ افغانستان میں حالات بگڑنے کی صورت میں پاکستان بھی متاثر ہوسکتا ہے. وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے معاشی بحران پر قابو پانے میں وقت لگا جسکی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید بھی متاثر ہوئی لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے ہر شعبے میں ترقی کا عمل جاری ہے اور ہم معاشی گروتھ کیجانب بڑھ رہے ہیں. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کا اندرون سندھ سے بھی صفایا ہوجائے گا. اور سندھ میں آئندہ اقتدار پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا.