صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دماغی صحت سے متعلق مسائل کے حل کے لئے موثر ، قابل عمل لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے، ماضی میں دماغی صحت کی اہمیت کو نظرانداز کیا گیا ، خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے۔
پیر کو ایوان صدر میڈیا ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر عارف علوی کو سربراہ ٹاسک فورس برائے دماغی صحت عندلیب عباس نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےصدر مملکت نے کہا کہ دماغی صحت سے متعلق مسائل کےحل کے لئےموثر ، قابل عمل لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں ذہنی صحت سے متعلق سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ٹیلی ہیلتھ سنٹرز قائم کیے جائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ماضی میں دماغی صحت کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ، خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے، ماہرین نفسیات، میڈیا اور اساتذہ کی مدد سے لوگوں اور طلباء کو نفسیاتی صحت پر رہنمائی دینے کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی وضع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دماغی صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ انسانی وسائل کی تربیت ، خصوصی خدمات فراہم کرنے کی ضرورت ہےاجلاس میں میڈیا کے ذریعہ لوگوں میں ذہنی صحت سے متعلق امور پر شعور پیدا کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔
Comments
Post a Comment