رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل امیت دوندار نے ملاقات کی

 رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل امیت دوندار نے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف نے معزز مہمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ترکی کے ساتھ تاریخی بردارانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ پاکستان کے گہرے ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں ۔ ملاقات میں فریقین میں تربیت ، انسداد دہشت گردی کے شعبوں سمیت باہمی فوجی تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا۔معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے بھی پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ اس سے پہلے ترک بری فوج کےکمانڈر جنرل کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی ۔



Comments