Forigen Minister

 زیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں. حکومت انہیں ووٹ کا حق دینا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن اس میں رکاوٹ بن رہی ہے.

ملتان میں اپنے حلقہ انتحاب کے دورے کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقاتوں اور استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہاں ہے.
فغانستان میں قیام امن کی زمہ داری افغان قیادت پر ہے خدانخواستہ افغانستان میں حالات بگڑنے کی صورت میں پاکستان بھی متاثر ہوسکتا ہے. وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے معاشی بحران پر قابو پانے میں وقت لگا
جسکی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید بھی متاثر ہوئی لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے ہر شعبے میں ترقی کا عمل جاری ہے اور ہم معاشی گروتھ کیجانب بڑھ رہے ہیں.
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کا اندرون سندھ سے بھی صفایا ہوجائے گا. اور سندھ میں آئندہ اقتدار پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا.


Comments